وبائی بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟جدید تحقیق سامنے آگئی

کیلیفورنیا (پی این آئی) ویسے تو کم چکنی غذاؤں کی کھپت وزن کم کرنے سمیت صحت کے لیے متعدد فوائد رکھتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چکنی غذاؤں کی کم کھپت کووڈ-19 جیسی وبائی بیماریوں کے خلاف بچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-ریورسائیڈ کے محققین نے تحقیق میں زیادہ چکنی غذائیں کھانے والے افراد کے جین ایکسپریشن (وہ عمل جس میں جین میں موجود معلومات کسی فعل میں بدلتی ہے) میں تشویش ناک تبدیلیاں دیکھیں۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ چکنائی پر مبنی غذائیں جسم میں پروٹین کے جین ایکسپریشن کو بڑھا دیتی ہیں جن کو کووڈ پروٹین استعمال کرتے ہیں تاکہ جسم میں داخل ہو کر اس کو متاثر کیا جا سکے۔جامعہ کے سیل بائیولوجی پروفیسر اور تحقیق کے سینئر مصنف فرانسس سلیڈیک کے مطابق آسان الفاظ میں بات یہ ہے کہ پودوں پر مبنی غذا صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے اور بہت سے کیسز میں یہ سچ بھی ہے۔ البتہ، زیادہ چکنی غذا، چاہے وہ کسی پودے پر ہی مبنی کیوں نہ ہو ایک ایسا معاملہ ہے جس میں یہ بات درست نہیں۔

close