کینسر اور دل کے امراض کی ویکسین مارکیٹ میں کب دستیاب ہو گی؟ برطانیہ سے بڑی خوشخبری آ گئی

لندن (پی این آئی) کینسر اور دل کی بیماری کے علاج کے لیے اگلے سات برسوں میں ویکسین تیار ہو جائیں گی۔۔۔۔۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فارما سیوٹیکل کمپنی موڈرنا جو کورونا وائرس کی ویکسین بھی بنا چکی ہے، مختلف ٹیومرز کے علاج کے لیے ویکسینز بنائے گی جو سب کے لیے کارآمد ہو گی۔۔۔۔ اس حوالے سے موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن نے کہا کہ یہ علاج انتہائی موثر ہو گا جو 2030 تک لاکھوں نہیں تو ہزاروں جانیں بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔

موڈرنا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی بیماریاں جن کے لیے فی الحال کوئی دوائیاں نہیں ہیں ان کا علاج میسنجر آر این اے سے کیا جا سکتا ہے، جو خلیوں کو تربیت دیتے ہیں کہ وہ پروٹین کیسے تیار کریں جو جسم کے مدافعتی ردعمل کو بیدار کرے۔
ڈاکٹر برٹن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے ساتھ ساتھ متعدی، دل، خود کار قوت مدافعت اور نایاب بیماریوں کے مطالعے نے زبردست امکانات ظاہر کیے ہیں۔۔۔

close