برطانیہ میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے 7 افراد ہلاک

لندن (این این آئی) برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی، فرانس نیدرلینڈ ز اور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔

یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویکسی نیشن کیلئے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ،اسلام آباد/کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی اوسی) کا بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کے لئے اہم اقدام، واک ان ویکسی نیشن کے لئے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی کے مطابق این سی او سی نے بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ ویکسین کی شرح بڑھانے اورمفاد عامہ کے لئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بلوچستان میں 60سال سے زائد عمر کے افراد بغیر کوڈ کے واک ان ویکسی نیشن کرواسکیں گے، سینٹر کا عملہ اہل افراد کو موقع پر کو ڈ فراہم کرے گا۔صوبے میں تیس ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں ویکسی نیشن کی مقررہ عمر 65سال مقرر ہے۔۔۔۔۔

close