چینی ویکسین لگوائیں اور چین کا ویزا پائیں حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

بیجنگ ،تہران(این این آئی)چینی سفارتخانوں نے چینی ویکسین لگوانے والے افراد کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سہولت دی جائے گی اور چینی ویکسین لگوانے والے افراد جلد چین کا

ویزا حاصل کرپائیں گے۔چین کے سفارتخانوں کے مطابق چینی کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کی ویزا درخواستوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ کورونا کی نئی لہر،
ایک اور صوبے میں ہفتے کے 2 دن کاروبار بند ،کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی بنائی گئی کمیٹی نے کورونا وبا کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار دکانیں بند کرنے کی سفارش کردی جب کہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی کی جانب سے بنائی گئی وزرا کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔ کمیٹی نے ہفتہ اتوار دکانیں بند رکھنے، مارکیٹیں شام سات بجے بند کرنے، شادی ہالز میں 300 سے زائد افراد کی تقریب پر پابندی اور تقریب کھلے مقامات پر منعقد کرانے کی سفارشات کی ہیں۔ کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور نئے فیصلوں کے حوالے سے تاجر تنظیموں سے رابطہ ہوا ہے ، محکمہ کھیل نے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور تحصیل اسپورٹس کمپلیکس ایس او پیز کے تحٹ کھلے رہیں

گے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔۔۔۔

close