فیس ماسک میں پیدا ہونے والی نمی وائرس کے خلاف ہتھیار ہے، ماہرین نے بڑی خبر دے دی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ فیس ماسک پہن کر جو نمی پیدا ہوتی ہے وہ بھی وائرس کے خلاف ہتھیار ہے،دو عام ماسک کا استعمال کیا جائے تو یہ بھی وبا کو روکنے کے لیے این نائنٹی فائیو ماسک جیسی حفاظت فراہم کرتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق

میں دعوی کیا گیا ہے کہ فیس ماسک پہن کر سانس لینے سے جو نمی پیدا ہوتی ہے وہ وائرس اور دیگر بیماریوں کے خلاف بہت مثر ہے،امریکی ماہرین نے دعوی کیا کہ ماسک پہننے کے باوجود اگر وائرس پھیپھڑوں میں داخل ہو بھی جائے تو شدت کم رہتی ہے،تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانس کی نالی میں ہائیڈریشن مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور نمی والی آکسیجن سے اس کی استعداد مزید بڑھتی ہے،ماہرین نے دعوی کیا کہ نمی کی زیادہ سطح فلو جیسی بیماری کے خلاف موثررہی ہے اور ممکنہ طور پر ایسے نتائج کورونا کے تناظر میں بھی سامنے آسکتے ہیں، گزشتہ دنوں امریکہ میں وبائی امراض کے معروف ماہر ڈاکٹر انتھونی فاچی نے انکشاف کیا تھا کہ دو عام ماسک ایک ساتھ پہننے سے این 95 ماسک جیسی حفاظت ملتی ہے اور وبا کا خطرہ بھی کافی حد تک کم ہوجاتا ہے،کورونا وائرس سے بچا کے لیے ماہرین این 95 ماسک کو سب سے بہترین قرار دیتے ہیں لیکن یہ عمل مہلک وائرس کے خلاف زیادہ موثر ہوتا ہے، فیس ماسک کا مقصد ہوا میں موجود وائرل ذرات کو روکنا ہے۔۔۔۔ 20سالہ دوشیزہ نے مکان اپنےنام کروانے کے بعد70سالہ بڈھےسے خلع کا مطالبہ کر دیا ریاض (آئی این پی) 70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب کی عدالت میں

\

ایک معمر شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لی ہے۔سعودی میڈکے مطابق بیوی نے معمر شخص نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے ہو آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں،معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا،20سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں،مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔۔۔۔

close