زیتون کا تیل کیسے استعمال کریں کہ آپ کا دماغ بڑھاپے سے محفوظ رہے؟

واشنگٹن (پی این آئی)زیتون کا تیل کیسے استعمال کریں کہ آپ کا دماغ بڑھاپے سے محفوظ رہے؟، زیتون کا تیل بہترین اجزا کا مرکب ہے جو کہ دماغی عمر کے بڑھنے کے عمل کو سست کردیتے ہیں۔امریکا کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں ایسی چکنائی ہوتی ہے جو دماغی بڑھاپے کا

عمل سست کردیتی ہے۔یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مکھن کے بجائے زیتون کے تیل کا استعمال طویل المدتی بنیادوں پر دماغی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر فوائد الگ ہیں۔زیتون کا تیل دماغی صحت کے لیے اس لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ دماغ کو بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے، اس مقدار کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زیتون کے تیل کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔

close