رات گئے تک جاگنا آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ پریشان کر دینے والی ایسی رپورٹ، جس کو پڑھ کر آپ رات کو جاگنا چھوڑ دیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)رات گئے تک جاگنا آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ پریشان کر دینے والی ایسی رپورٹ، جس کو پڑھ کر آپ رات کو جاگنا چھوڑ دیں گے،رات گئے تک جاگنا اور صبح اٹھنے میں مشکل محسوس کرنا جان لیوا بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نئی طبی تحقیق میں

مذکورہ نتائج سامنے آئے، برطانیہ کی لیسٹر شائر یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی جنوبی آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں کی سونے کی عادات اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے درمیان تعلق موجود ہے۔محققین نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں کسی بھی مرض سے درمیانی عمر میں موت کا خطرہ جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح اس عادت کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ 30 فیصد، دماغی امراض کا 25 فیصد، معدے کے امراض کا خطرہ 23 فیصد جبکہ نظام تنفس کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق رات گئے تک جاگنا صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

close