راولپنڈی (پی این آئی) صدرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہاکہ پناہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک ساتھ کئی محاذوں پرجنگ لڑرہاہے،نوجوان نسل کودل سمیت دیگرامراض کی وجہ بننے والے شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کی پہنچ سے دوررکھناہوگا،حکومت
کوچاہیے کہ عوام کوآگہی مہم دینے کے ساتھ موثر پالیسی تشکیل دے،تاکہ قوم کامستقبل محفوظ بنایاجاسکے۔گزشتہ روز صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی کی زیرصدارت پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے ایڈوائزری بورڈ کی اہم میٹنگ کاانعقادہوا،جس میں میجر جنرل (ر) محمداشرف خان، ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان، کرنل (ر) اعجاز احمدرفیع، ڈاکٹرشہناز حامد میاں، اسکواڈرن لیڈر(ر)غلام عباس،یونس خان، مس رخسانہ نازی، ڈاکٹرزاہدہ ابراہیم، ڈاکٹرمظہرالحق لون، ڈاکٹر فیاض رانجھا، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے خصوصی شرکت کی، میٹنگ کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، جو ساتھی بچھڑ گئے ان کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعاکی گئی، بعدازاں پناہ کی کارکردگی کامکمل جائزہ لیاگیا، بچوں کے علاوہ ضرورت مند افراد کو بلاتفریق دل کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے مشترکہ طورپرمنظور کیا گیا، اس موقع پرپناہ کے صدر جنرل مسعود الرحمان کیانی نے جمع شدہ فنڈز کو مزید متحرک انداز میں بچوں سمیت غریب افراد کے طبی علاج پر خرچ کرنے کی ہدایت کی، جب کہ جنرل سیکرٹر ی ثناء اللہ گھمن کی جانب سے غریب افراد کو ایمبولینس کی سہولت بہم پہنچانے کی تجویز کو سراہتے ہوئے صدر پناہ سمیت تمام ممبران نے منظورکیا، میٹنگ کے دوران شوگری ڈرنکس اورتمباکو نوشی کے استعمال کو انسانی جسم کے لئے نقصان دہ اورجاں لیوا امراض کی وجہ قرار دیا گیا، اس موقع پر صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہا کہ پناہ 36 سال سے عوام کو دل کے امراض سے متعلق آگہی دینے میں سرگرم عمل ہے، ہم فقط آگہی ہی نہیں دیتے بلکہ ضرورت مند اور معاشی استحصال کاشکار افراد کی امداد بھی کرتے ہیں، صحت مند معاشرہ حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، یہ تبھی ممکن ہے جب قدرتی غذا کو اپنے روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے، جب کہ پناہ کے دیگرممبران نے بھی شوگری ڈرنکس اور تمباکونوشی کے استعمال کو غیر ضروری قرار دیتے کہا کہ اگران کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تومعاشرہ میں مزید بیماریاں جنم لیں گی، اس موقع پرپناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ شوگری ڈرنکس اور تمباکو نوشی کو نوجوان نسل اور بالخصوص کم عمر بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے، تا کہ بیمارکے بجائے صحت مندمعاشرہ تشکیل پا سکے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں