کورونا ویکسین موٹے لوگوں کیلئے فائدہ مند نہیں ہو گی ،نئی تحقیق میں پریشان کن انکشاف

لندن (پی این آئی) کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہوگی، تحقیقات میں پرشیان کن انکشاف، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے اتنی فائدہ مند نہیں ہوگی جتنی اسمارٹ لوگوں پر ہوگی۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر کووڈ 19 کے لیے کوئی آسان ہدف ہے تو وہ موٹے

لوگ ہیں، موٹے افراد کووڈ 19 سمیت کسی بھی انفیکشن کے لیے آسان ہدف ہیں جبکہ غیر ملکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کام کر سکتی ہے مگر ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر کسی کے لیے ایک جیسی مؤثر ثابت ہو۔انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق وہ موٹے افراد جنہوں نے فلو سے بچنے کے لیے ویکسین کروائی ہوتی ہے ، موٹے افراد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین غیر مؤثر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے2017ء میں بھی جرنل ہیومن ویکسین اینڈ امیونو تھراپیٹک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپا ویکسین کے اثر کو زائل کر سکتا ہے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے لیے استعمال کی جانے وال ویکسین موٹے لوگوں کے لیےغیر مؤثر ثابت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی، وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈائون لگا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں مزید 13 سو ایک، امریکا میں 1284 اور بھارت میں ایک ہزار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں مزید 737، کولمبیا میں 308 اور ایران میں 174 افراد جان سے گئے۔روس میں 124، سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 44، بولیویا 66، رومانیہ میں 53 افراد لقمہ اجل بنے۔ گوئٹے مالا میں 29 اور ہنڈراس میں 18 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوئے۔یورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

close