چوہدری برادران کی ناراضگی سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم کس کی حمایت میں ڈٹ گئے ؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عثمان بزدار کے علاوہ کسی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھ رہے، وہ آج بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں،اس بات پر اگر چوہدری برادران ناراض بھی ہوتے ہیں تو انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں ان کا

کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کراچی پر کنٹرول کا کوئی منصوبہ نہیں، وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پاکستانی سیاست پراگندہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم رہیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے سیاست کر کے خود اپنے آپ کو پھنسا لیا ہے، ساری دنیا کو پتہ ہے کہ مریم نواز اپنے ساتھ پتھر لے کر آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس سارے سیاسی خاندان کی تباہی کی مریم نواز ذمہ دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نیب پر پتھر برسائیں گے ، نیب ان پر رحم نہیں کریگا، نیب پر پتھراوَ سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

close