پاکستانیوں کی قوت مدافعت یورپ کے لوگوں سے زیادہ ، کرونا وائرس میں تبدیلیاں آگئیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھول دی جائیں ، عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر پتھالو جسٹ اور گرین پاکستان ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس نے زیادہ نقصان نہیں پہنچایا، پاکستان میں آنے ووالے کرونا وائرس میں تبدیلیاں آچکی ہیں ،

یہ وہ وائرس نہیں ہے جس نے امریکا اور یورپ کو متاثر کیا ہے ۔ پاکستان عوام کی قوت مدافعت امریکا اور یورپ کے لوگوں سے زیادہ ہے ۔ کرونا وائرس کے آنے کے بعد این ڈیم اے نے بہت محنت کیساتھ کام کیا ہے ۔ میں واحد شخص ہوں جو کہہ رہا تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا ئے گا ۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھو ل دی جائیں ، ، پاکستان میں وائرس سے روزانہ 50سے 60جبکہ دیگر بیماریوں سے 4ہزار کے قریب لوگ انتقال کر جاتے ہیں ۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ کرونا وائرس کم ضرور ہو جائے گا لیکن یہ وائرس اب ختم نہیں ہو گا ۔ اگر کرونا وائرس کی دوسری لہر آتی ہے تو تب تک ہماری قومی کی قوت مدافعت مزید بہتر ہو چکی ہو گی ۔

close