کورونا وائرس کے علاج میں فائدہ مند ویکسین سامنے آگئی، سائنسدانوں کے دعوے سے پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور(پی این آئی) تپ دق کی ویکسین ‘بی سی جی’ کورونا کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار دے دی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین ‘بی سی جی’ کو کورونا کے تشویش مریضوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر سے ہونے والی مختلف تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ویکسین سے قوت

مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے جو کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔تا ہم محققین کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرز اور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب اس متبادل کے طور پر کچھ ادویات کو استعمال کیا جا رہا ہے جن سے کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اگر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے جو کہ اب تک رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔عالمی ادارے کے مطابق انفیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد رواں ماہ 4 تاریخ کو ریکارڈ کی گئی تھی جب 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔ مجموعی تعداد کی بات کی جائے تو اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 62 ہزار 889 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 1 ہزار 687 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 66 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

close