کورونا وائرس آپ کے جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟ انفیکشن کے بعد انسانی جسم میں کس قسم کی علامات پیداہوتی ہیں؟تفصیلات جانئے

اسلام آباد(پی این آئی)چین سے شروع ہو کر دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی لڑائی ایسی ہے جیسے وہ کسی نامعلوم دشمن کے خلاف لڑ رہے ہوں۔کن لوگوں کے لیے شدید بیمار ہونے یا کورونا وائرس آپ کے جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟ انفیکشن کے بعد

انسانی جسم میں کس قسم کی علامات پیداہوتی ہیں؟تفصیلات جانئے ۔مرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں؟ اور آپ اس کا علاج کس طرح کریں گے؟چین کے شہر ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں اس وبائی مرض کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب ان سوالات کے جوابات دینا شروع کردیئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے 99 مریضوں کے علاج سے متعلق مفصل رپورٹ لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں جن 99 مریضوں کو لایا گیا تھا ان میں نمونیہ کی علامات تھیں۔ان مریضوں کے پھیپھڑے میں تکلیف تھی اور پھیپھڑوں کے اس حصے میں جہاں سے آکسیجن کا گزر ہوتا ہے وہاں پانی بھرا ہوا تھا۔ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں جن 99 مریضوں کو لایا گیا تھا ان میں نمونیہ کی علامات تھیں۔ان مریضوں کے پھیپھڑے میں تکلیف تھی اور پھیپھڑوں کے اس حصے میں جہاں سے آکسیجن کا گزر ہوتا ہے وہاں پانی بھرا ہوا تھا۔ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں جن 99 مریضوں کو لایا گیا تھا ان میں نمونیہ کی علامات تھیں۔ان مریضوں کے پھیپھڑے میں تکلیف تھی اور پھیپھڑوں کے اس حصے میں جہاں سے آکسیجن کا گزر ہوتا ہے وہاں پانی بھرا ہوا تھا۔ووہان کی ہوانان سی فوڈ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا سبب بتایا جا رہا ہے۔ووہان کے جنینٹان ہسپتال لائے جانے والے 99 افراد میں سے 49 کا سمندری غذا کے بازار سے رابطہ تھا۔ان میں سے 47 افراد یا تو ہوانان سمندری غذا مارکیٹ میں منیجر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے یا وہاں دکانیں چلارہے تھے۔ متاثرہ افراد میں صرف دو ہی ایسے تھے جو دراصل خریدار تھے۔99 مریضوں میں سے زیادہ تر ادھیڑ عمر کے تھے۔ ان میں 67 مرد تھے اور مریضوں کی اوسط عمر 56 سال تھی۔تاہم تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں صنف کے تعلق سے زیادہ فرق نہیں ہے۔چین میں امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز کا کہنا ہے کہ اوسطً چھ مردوں کے مقابلے میں پانچ خواتین میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔اس فرق کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ مرد کورونا انفیکشن کی وجہ سے شدید بیمار ہوسکتے ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔معاشرتی اور ثقافتی وجوہات کی وجہ سے مردوں میں وائرس کی زد میں آنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں