موسم گرما کے اختتام تک کوروناوائرس کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

سکاٹ لینڈ(پی این آئی)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جس طرح سکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ گرمیوں کے اختتام تک ملک سے یہ وائرس ملک طور پر ختم ہو جائے گا۔جمے اور ہفتے کو سکاٹ لینڈ میں اس وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ .ایڈنبرگ یونیورسٹی

کے پروفیسر دیوی سری دہار کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ پیشرفت برقرار رہی تو پھر سکاٹ لینڈ کورونا وائرس سے موثر انداز سے پاک ہو جائے گا۔وہ کہتی ہے کہ اس کے بعد بڑا چیلنج یہ ہو گا کہ نئے متاثرین کو ملک آنے سے کیسے روکا جائے۔جمعے کو وزیر اول نائیکولا سٹرجن نے کہا ہے کہ پہلی ترجیح یہ کہ ملک سے وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جائے سکے۔ان کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ اپنے ہدف سے زیادہ دور نہیں ہے مگر اس صورتحال کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہو گا ۔اپریل میں یومیہ 430 نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد سے ملک میں وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہی ہے۔

close