چند گھنٹوں میں کورونا وائرس کو ختم کرنے والی جڑی بوٹی دریافت کر لی گئی ، پاکستانی ماہر طب نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی ) سینا مکی کورونا کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے، چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن , مولانا بشیر فاروقی اورڈاکٹر نذیر نے دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ سینا مکی میں اینٹی باڈیز کی

ایکٹویٹی پائی گئی ہے، اس سے فلو کا موثر علاج ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس پر ریسرچ کر چکا ہوں اگر کسی شخص کو گلے کا مرض ہے تو اس کیلئے موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا کیلئے اس کے موثر ہونے کے حوالے سے ابھی تک کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ سینا مکی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ علاوہ ازیں مولانا بشیر فاروقی نے حدیث کا حوالے دیتے ہوئے مہفوم بتایا کہ حضور ﷺنے فرمایا کہ اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا۔ڈاکٹر بشیر فاروقی نے اس مرکب کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ پانی کو بوائل کرکے اس میں تھوڑی سے سینا مکی ڈال دی جائے اور پکنے دیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو صبح کورونا وائرس ہوا ہے۔تو انشاء اللہ سینا مکی کے استعمال سے رات کو یہ وائرس ختم ہو جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ علاج نبی کریمﷺ نے عطا کیا ہے ، اس حوالےسے ڈاکٹر نذیر نے کہا ہے کہ سینا مکی سے کورونا وائرس کے مریض کا 24 گھنٹوں میں علاج ہو سکتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ وزن کم کرنے کیلئے بھی انتہائی موثر ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی مذہبی شخصیات سینا مکی کی افادیت کے حوالے سے دعویٰ کر چکے ہیں ۔

close