روح پرور منظر، بیت اللہ شریف کا غلاف 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

جدہ (پی این آئی ) مکہ مکرمہ میں رواں حج کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر تک اوپر کردیاہے۔ سعودی عرب کی خبر ایجنسی کے مطابق حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جا تا ہے۔ دوسری جانب سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگادیا گیا ہے، کِسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیاہے۔۔۔۔۔

اللہ کے نیک بندے، لاہور، مسجد کے پیش امام سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور شہر میں ڈیفنس کے علاقے کی مسجد کے پیش امام نمازِ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا عمر ابراہیم سنتوں کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سجدے کی حالت میں چلے گئے اور کافی دیر نہیں اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی۔جب نمازیوں کی جانب سے پیش امام کو اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمٰن انقلابی کے مطابق ڈیفنس ایکس بلاک کی مسجد کے خطیب عمر ابراہیم خطبہ جمعہ سے قبل سجدے کی حالت میں انتقال کر گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close