وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈگری لینے والے طلبہ کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور میں نے تمام جامعات انتظامیہ کو ہدایات دی ہے کہ تقاریر اردو زبان میں کریں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یوتھ پالیسی لا رہے ہیں، انہیں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ڈگری لینے والوں کو روزگار دیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے ڈگری اور گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے صوبائی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے بینظیر ویمن یونیورسٹی تک روڈ پر کل سے کام شروع کرانے کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






