تعلیمی نظام میں طلباء کی صلاحیتوں اور تجزیاتی سوچ کو بہتر انداز میں جانچنے کے لیے امتحانی نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر تمام تعلیمی بورڈز میں نئے پیپر پیٹرن کے تحت اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نئے پیپر پیٹرن میں سوالیہ پرچے مختلف گریڈز اور مشکل سطح کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔ 40 نمبروں کا حصہ آسان نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوگا، جبکہ اگلے مرحلے کے سوالات 10، 10 نمبروں کے حساب سے زیادہ مشکل ہوں گے۔ اس نئے نظام میں طلباء کی تجزیاتی اور فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے کیمبرج طرز کا مکمل نیا پیپر پیٹرن متعارف کرایا جائے گا۔
تمام پیپر سیٹرز کو کیمبرج کے ذریعے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کے مطابق سوالات تیار کر سکیں، کیونکہ پہلے سال پیپر سیٹرز پرانے طریقہ کار کے مطابق پرچے بناتے رہے۔ مزمل محمود نے کہا کہ اصلاحات کے لیے جلد ہی کیمبرج کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے پیٹرن کو ہر تعلیمی بورڈ میں نافذ کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






