خوشخبری ،طالبعلموں کیلئے بڑی خبرآ گئی

ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے سیٹوں میں اضافے کی باقاعدہ استدعا کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق:

  • سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) میں 50 نشستوں کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
  • امیر الدین میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں بھی 50، 50 نشستوں کے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
  • ساہیوال اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں 50، 50 جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 نشستوں کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
  • کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 25 سیٹیں، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور سرگودھا میڈیکل کالج میں بھی 25، 25 سیٹوں کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
  • خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 20 نشستوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں موجود بستروں (بیڈز) کی تعداد کے تناسب سے ایم بی بی ایس کی نشستیں بڑھائی جائیں۔
پنجاب حکومت نے PMDC سے درخواست کی ہے کہ یہ اضافہ رواں سال ہی نافذ کیا جائے تاکہ زیادہ طلبا کو داخلے کا موقع مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close