ایم ڈی کیٹ 2025 کا اعلان، کونسی یونیورسٹیز ٹیسٹ لیں گی اور رجسٹریشن فیس کیا ہوگی؟

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ہر صوبے میں متعلقہ جامعات امتحان کے انعقاد کی ذمہ دار ہوں گی۔ پنجاب کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، سندھ میں یہ امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں ٹیسٹ کا انعقاد خیبر میڈیکل یونیورسٹی کرے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا امتحان یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close