ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ,طلباء کے لیے سنہری موقع، کون اہل ہوگاِ؟

 

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے سال 2026 کے لیے “سمر سافٹ ویئر انجینئرنگ انٹرن شپ پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے، جو انجینئرنگ اور کوڈنگ سے وابستہ طلباء کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو گوگل اور اس کی پارٹنر کمپنیوں کے حقیقی سافٹ ویئر پروجیکٹس پر کام کرنے، ماہانہ ₹1,20,000 تک وظیفہ حاصل کرنے، اور جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کا نایاب موقع ملے گا۔

لکھنؤ کی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی (AKTU) نے اپنے طلباء کو اس انٹرن شپ کے لیے رجوع کرنے کی ترغیب دی ہے۔ انوویشن ہب کے سربراہ پروفیسر مہیپ سنگھ نے بتایا کہ گوگل عالمی سطح پر باصلاحیت طلباء کو حقیقی ماحول میں سیکھنے، مینٹرشپ اور مکمل تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔ انٹرن شپ کا دورانیہ 10 سے 12 ہفتے ہو گا اور زیادہ تر کام ورچوئل ہوگا، جبکہ طلباء کو اپنی لوکیشن کے لیے بنگلور، حیدرآباد، پونے، ممبئی یا گڑگاؤں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ شعبے میں ڈگری، کم از کم ایک پروگرامنگ زبان (C++, Java, Python وغیرہ) کا تجربہ، اور یونکس/لینکس پلیٹ فارمز سے واقفیت ہو۔ درخواستیں گوگل کی ویب سائٹ کے “Careers” سیکشن میں “Software Engineering Internship 2026” کے تحت جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

یہ انٹرن شپ نہ صرف عملی تربیت کا موقع فراہم کرے گی بلکہ گوگل کی عالمی مصنوعات پر کام، تکنیکی ورکشاپس، نیٹ ورکنگ ایونٹس اور تجربہ کار انجینئرز کے ساتھ براہِ راست رہنمائی جیسے کئی فائدے بھی دے گی۔ گوگل انٹرن شپ پروگرام 2026 ان طلباء کے لیے کیریئر کا بہترین آغاز ثابت ہو سکتا ہے جو سافٹ ویئر انجینئرنگ کے میدان میں بلند عزائم رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close