سرکاری سکولوں سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی،اے ای اوز کے ذریعہ طلباء کی اطلاع کردہ تعداد کم ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی۔

اس ضن میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ذاتی طور پر پانچ سکولوں کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا گیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈی ای او ایلمنٹری بھی 5، 5سکول وزٹ کریں گے۔ہر ضلع کے انتظامی افسران روزانہ 20سکول وزٹ کرکے حاضری کا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close