کل سکولوں میں چھٹی ؟فیصلہ آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میں صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکم نامےکا اطلاق اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں پرہوگا۔ راولپنڈی کے بھی تمام تعلیمی اداروں کو گزشتہ روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close