اوپن یونیورسٹی، آزاد کشمیر میں ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ضلع میرپور آزاد کشمیر کے امتحانی مراکز نمبر 152,153,159اور 917میں ملتوی شدہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونگے جو 9۔اپریل تک جاری رہیں گے۔قبل ازیں میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے امتحانات ضلع میرپور کے اِن امتحانی مراکز میں

یکم مارچ سے 13۔مارچ تک شیڈول کئے گئے تھے جو پورے علاقے میں کرونا وباء کی وجہ سے لاک ڈائون کے پیش نظر ملتوی کئے گئے تھے۔ امتحانی اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیںاور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپس بھی امتحانی مراکز میں قابل قبول ہونگی۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانی مراکز میں SoPsپر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے احکامات صار کردئیے گئے ہیں۔امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close