کیمبرج او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر متفق ہوگیا ہے، اہم اعلان اے لیول اور ایس لیول کے امتحانات اپنے وقت پر ایس او پیز کے تحت ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر متفق ہوگیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے او لیول کے امتحانات کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں شیئر کریں گے۔

شفقت محمود نے کہاکہ اے لیول اور ایس لیول کے امتحانات اپنے وقت پر ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ انہوں نے تمام طلبا کے لیے امتحانات میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔دوسری جانب کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 مئی سے امتحانات کے انعقاد کے لیے کام کر رہے ہیں ،پاکستان میں او لیول امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔کیمبرج کا کہنا ہے کہ اسسمنٹ گریڈز کی بنیاد پر رزلٹ نہیں دیں گے،حکومت پاکستان کے تعاون سے او اینڈ اے لیول کے امتحانات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور

بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں