دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ ہوگئی

کراچی(این این آئی) دنیا بھر میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔یہ بات جی ایس ایم ایسوسی ایشن کی جانب سے موبال بینکاری کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتای گی۔ رپورٹ کے مطابق موبائل بینکاری کی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود معیشت چلتی رہی

جبکہ موبائل بینکاری کے ذریعے 2 ارب ڈالر سالانہ لین دین ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائل بینکاری کے ہر مہینے 30 کروڑ کھاتے کھولے جارہے ہیں جبکہ موبائل بینکاری ایجنٹس کی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل بینکاری کے ذریعے سرحد پار ترسیلات کی مالیت 1 ارب ماہانہ سے بڑھ گئی اور ماہانہ ترسیلات زر موبائل فون میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 96 ممالک میں 310 ادارے موبائل بینکاری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اور تنزانیہ میں موبائل بینکاری خدمات میں مسابقت ہے۔ کورونا کے دوران پاکستان میں موبائل فون سے بچت کرنے والوں کی تعداد میں تین فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا

جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

close