اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اِن علاقوں میں اپنا تعلیمی نیٹ ورک قائم کرنے اور اس کی توسیع کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر
ڈاکٹر ضیاء القیوم خود اِس توسیعی عمل کی نگرانی کررہے ہیں اور اِس سلسلے میں آج کل صوبہ سندھ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسسز، انعام اللہ شیخ اور ڈائریکٹر کورآرڈینیشن اینڈ فالو اپ، میجر)ر(راجہ عمر یونس کے ہمراہ مورو، مٹھی اور سکھر کے علاقائی دفاتر کی زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے عملے کو کام کی رفتار کو تیر کرنے اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مٹھی پریس کلب میں ‘میٹ دی پریس’کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پورے ملک باالخصوصی صوبہ سندھ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ ورک میں توسیع کے منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انہیں بتایا کہ یونیورسٹی نہ صرف سندھ کے پسماندہ علاقوں میں اپنے کیمپسسز /ماڈل سٹڈی سینٹرز بنارہی ہے بلکہ اِن دفاتر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بھی کررہی ہے، اِن دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے کی اپنی مدت میں یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کو کرایوں کے بلنڈنگز سے نکال کر اپنی بلڈنگز میں منتقل کردئیے جائیں تاکہ علاقائی دفاتر کو ایک مستقل شناخت مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں
تعلیم کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر کونے میں بطور خاص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے اور چاروں صوبوں میں علاقائی دفاتر کے نیٹ ورک کو مزید پھیلارہی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ایسے مقامات پر جہاں رسمی تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے پر نئے علاقائی دفاتر /ماڈل سٹڈی سینٹر کے قیام کے لئے متعلقہ علاقوں کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور صوبائی حکومتوں سے سرکاری زمین حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی بات چیت چل رہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یونیورسٹی نے 9 مزید علاقائی دفاتر قائم کئے جبکہ زیارت، کشمور، لیہ، خزدار، وانا اور میران شاہ میں ماڈل سٹڈی سینٹرز کا قیام پائپ لائن میں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں