نجی سکول کی فیسوں میں رعایت ختم، متعدد بچوں نے سکول چھوڑ دیا۔۔۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

راولپنڈی(پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری ، سینئر نائب صدر صوبہ پنجاب میاں اویس کاٹھیا و ابرار شاکر ، صوبائی نائب صدر ایپسما اعجاز احمد خان کاکڑ، راولپنڈی ڈویژن کے صدرابرار احمد خان نے

نجی سکول فیسوں میں رعایت ختم کرنے اور بغیر امتحان بچہ پرموٹ نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے ایپسما کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے رابطے میں رہے ہیں اور کرونا کے باعث متاثر ہونے والے تعلیمی اداروں کے بارے میں تفصیلات بتاتے رہے ہیں ۔ انہیں میٹنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر مراد راس نے نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے والدین کے نام ایک پیغام میں کہا اب فیسوں میں مزید کوئی رعایت نہیں ملے گی والدین اپنے بچوں کی فیسیں فوری طور پر سکولوں میں جمع کروائیں ۔ نجی تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے بچوں کی اکثریت نے اسکولوں کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح اس سے پہلے کرو نا کے ایس۔ او۔ پیز پر تعلیمی اداروں نے عمل درآمد کیا ہے اسی طرح آئندہ بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا اسکولوں کی طویل بندش سے ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے محکمہ تعلیم گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال یکساں قومی نصاب شروع کر دیا جائے گا۔۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری لاہور(آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے تمام سمسٹر امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،

اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام بی ایس/ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے فائنل سمسٹرز کے امتحانات آن لائن منعقد ہوں گے ۔ آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ 5 جنوری کو شعبہ جات کے سربراہان اور 20 جنوری کو ڈینز کمیٹی میں کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے تحت فائنل سمسٹر کے تمام امتحانات آن لائن منعقد ہونگے۔خیال رہے کہ ملک میں جاری کوورونا وائرس کی لہر کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا اور اب طلبا امتحانات بھی آن لائن دیں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں