پنجاب ٹیچرز یونین نے 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، ملک سجاد، غلام مصطفی سندھو، رانا الیاس، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، نذیر گجر، غفار اعوان و دیگر نے کہا ہےکہ گزشتہ دوسالوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے

سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے لیکن حکومت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے مذاکرات کے نام پر طفل تسلیاں اور وعدہ خلافیاں کی جا رہی ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں ملک بھر کے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس (آگیگا) پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اگر حکومت نے بے حسی نہ چھوڑی تو 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے پنجاب بھر کے اساتذہ پنجاب ٹیچرز یونین کیساتھ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پاکستان کے پلیٹ فارم پر دھرنا دینگے اور صوبے بھر اساتذہ ہر منگل کو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیں گے لہذا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب ملازمین کے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ، تمام ایڈہاک ریلیف ضم کر کے پے سکیل ریوائز، وفاقی اور صوبائی ملازمین کی مراعات یکساں، تمام ملازمین کو یوٹیلٹی الاونس اور گروپ انشورنس کی ادائیگی، اپ گریڈیشن، پے پروٹیکشن، ایس ایس ایز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن سمیت دیگر مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے کا اعلان کریں وگرنہ 6 اکتوبر کی طرح لاکھوں سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ 10 فروری کو ہر رکاوٹ توڑ کر پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے ہوں گے۔۔۔۔ انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے

میٹرک سالانہ2021 کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کاترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا راولپنڈی (آن لائن)انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2021 کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کاترمیم شدہ شیڈول درج ذیل ہے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ29جنوری، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ8فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 051-55450932اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن اینڈ میلنگ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔اِس نوٹیفیکیشن کے

مطابقمیٹرک ٗ ایف اے ٗ آئی کام اور ایف اے درس نظامی پروگرامز کے جاری اور نئے دونوں طلباء و طالبات داخلہ فیس اور فارم داخلوں کی آخری تاریخ 5۔مارچ تک جمع کرسکتے ہیں۔پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس(اور ڈپلومہ /سرٹیفکیٹ پروگرامز کے نئے طلبہ کے لئے داخلوں کی آخری تاریخ 15۔فروری مقرر ہے جبکہ جاری طلبائ26۔فروری تک داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس( میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں ٗ نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری تک ارسال کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close