راولپنڈی (آن لائن)انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2021 کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کاترمیم شدہ شیڈول درج ذیل ہے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق
سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ29جنوری، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ8فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 051-55450932اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن اینڈ میلنگ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔اِس نوٹیفیکیشن کے مطابقمیٹرک ٗ ایف اے ٗ آئی کام اور ایف اے درس نظامی پروگرامز کے جاری اور نئے دونوں طلباء و طالبات داخلہ فیس اور فارم داخلوں کی آخری تاریخ 5۔مارچ تک جمع کرسکتے ہیں۔پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس(اور ڈپلومہ /سرٹیفکیٹ پروگرامز کے نئے طلبہ کے لئے داخلوں کی آخری تاریخ 15۔فروری مقرر ہے جبکہ جاری
طلبائ26۔فروری تک داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس( میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں ٗ نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری تک ارسال کریں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں