تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی، اوپن یونیورسٹی نے قبائلی علاقہ جات، سابقہ فاٹااور بلوچستان بھرکے عوام کے لئے میٹرک کی تعلیم مفت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات ) سابقہ فاٹا(اور بلوچستان بھرکے عوام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک کی تعلیم بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں” وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امید ظاہر کی ہے کہ اِن علاقوں کے لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھرپوراستفادہ

حاصل کرکے یونیورسٹی سے میٹرک کی مفت تعلیم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کریں گے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کو قبائلی علاقہ جات او ر بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچادیں تاکہ اِن علاقوں میں علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ٗ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر شہری کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیںکیونکہ یہ ان کا آئینی حق ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق سمسٹر بہار 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15۔جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ یونیورسٹی نے داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ان کی رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں شامل میٹرک/ایف اے ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ بی ایس )فیس ٹو فیس( /ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 53علاقائی دفاتر کو ارسال کردئیے ہیں۔داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی

کے مین کیمپس ٗ علاقائی کیمپسسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کرسکیں گے۔ سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ پر 15۔جنوری کو دستیاب ہونگی۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخل فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہونگے۔ پراسپکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔علاوہ ازیں جاری طلبہ و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھیج دئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close