یوم دعا کی مناسبت سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے فیصل مسجد میں خصوصی دعا کا اہتمام

اسلام آباد(پی این آئی): فیصل مسجد میں جمعہ کے روز یوم دعا کی مناسبت سے کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔صدر مملکت و چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے عالمی وبا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے یوم دعا کے اہتمام کے اعلان کی روشنی

میں جمعہ کے روز اسلامی یونیورسٹی کے معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن نے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کرائی جس میں اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سمیت جامعہ کے اساتذہ وملازمین کے علاوہ جڑواں شہروں کے افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کرتے ہوے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں عوامی مقامات ، دفاتر اور مساجد میں ایس و پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاے ۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے تحفظ کے لئے رجوع الی اللہ کیا جائے اور اسی حوالےسے جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں یوم دعا منایا گیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ر منبر اور محرام سے اٹھنے والی آواز پر عوام عمل کریں۔ اس موقع پر اپیل کی گئی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاے اور ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور نماز کے دوارن صفوں میں مناسب فاصلہ کا اہتمام کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں