پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڈ۔19 کے دوران(مارچ اور جولائی2020)میں جاری ہونے والے نتائج متعلقہ  ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو سپلیمنٹری 2019ء، ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ون، ٹو اور تھری، بی ایس اپلائیڈ جیالوجی فرسٹ،سیکنڈ اور

تھرڈ ائیر سپلیمنٹری 2019ء، ایل ایل بی پارٹ تھرڈ فرینکفرٹ جرمنی سپلیمنٹری 2018ء اور بی کام پارٹ ٹو قطر سپلیمنٹر ی 2018ء/ اینول 2019ء اور آسٹریلیا سپلیمنٹری 2018ء کے امیدواروں کے پیپرز کی ری چیکنگ میں ایک بارکی توسیع کی19ستمبر 2020ء تک منظوری دے دی گئی ہے۔  پنجاب یونیورسٹی امتحانی نوٹیفکیشن  لاہور (25اگست،منگل): پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بی اے،بی ایس سی اورایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ٹو اینول 2020ء کے 18اگست2020ء گروپ ون(8:30 to 10:00)اور 20اگست 2020ء گروپ ٹو(11:00 to 12:30) کے منسوخ ہونے والے بی ایس سی (انگریزی) گروپ ون اور انگلش لینگوئج (کمپوزٹ)گروپ ٹو کے پیپر 28اگست 2020ء کو بالترتیب پہلے اور دوسرے بیچ میں لئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں