وانا میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برانچ جلد کھول دیا جائیگا۔ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز خان مروت

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برانچ عنقریب کھول دیا جائیگا جس کے لیے تمام ضروری کاروائی کی گئی ہے یہ باتیں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز خان مروت نے وانا پریس کلب میں خصوصی نشست کے موقع پر صحافیوں

سے بات چیت کرتے ھوئے کہا انھوں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برانچ کھولنے میں پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کا اہم کردار ہے۔ پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی دلچسپی اور محنت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی برانچ کا وانا میں جلد افتتاح کیا جائیگا دوسری اہم بات یہ کہ وہ طالبات اور طلباء جنھوں نے بی اے کی ہے۔ اس کے بعد اگر گریجویشن کرنی ہو تو ان کے لیے اس سال پوسٹ گریجویشن کے لیے سنہری موقع ہے۔ بصورت دیگر پوسٹ گریجویشن سے رہ جائینگے۔ کیونکہ دو سالہ کورس کا پروگرام ختم کیا جا رہے ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طلباء ڈگری کالج کے کلرک قدوس سے رابطے میں رہے جس کے پاس مٹرک تا ایم اے فارم موجود ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز خان مروت نے مزید کہا کہ سال میں دو بار میٹرک سے لیکر ایم فل تک ایڈمشن ہوں گے۔ جسمیں اسلامیات، ہسٹری اور کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمشن 1 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں