بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی : آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی : آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی.بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی 9 فیکلٹیز کے مختلف شعبہ جات میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں7 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کے مطابق آن

لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست 2020 کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ طلبا و طالبات کےمسلسل مطالبات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار فائدہ اٹھا سکیں ۔ طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔ آن لائن ایڈمیشن کے لئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ یا اس لنکhttps://admission.iiu.edu.pk سے حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ یہ معلومات جامعہ کے آفیشل فیس بک پیچ iiu.isbpk سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کے حوالے سے معلومات کے لیے مرد امیدوار 051-9019567 پر جبکہ طالبات 051-9019327 پر کال کر سکتی ہیں۔ دریں اثنا، جامعہ کے نیو کیمپس میں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں امتحانات کے حوالے سے پالیسی، اس ضمن میں متعلقہ عملے کی تربیت اور امتحانات کے آغاز جیسے موضوعات زیر بحث آے۔ اس اجلاس میں قائمقام صدر جامعہ ڈاکٹر بنی بخش جمانی سمیت جامعہ کے نائب صدور، ڈینز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں