تیز ہوائیں اور بارشوں کا سلسلہ جاری، جمعرات کے دن کہاں کہاں بارشیں ہو ں گی؟موسم کاحال بتانے والوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم خیبر پختو نخوا ، پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،اسلام آباداور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: اسلام آباد( سیدپور 57، زیرو پوائنٹ 30، گولڑہ 19، بوکڑہ 08،(راولپنڈی (چکلالہ 32)، مری 15، سیالکوٹ ( ایئر پورٹ 10،سٹی ٹریس)، گجرات 02، جہلم ٹریس کشمیر:گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 07، کوٹلی 04، مظفرآباد ٹریس خیبر پختونخواہ:سیدو شریف 07، کاکول 06، سندھ: کراچی ( ایئر پورٹ (اولڈ)، مسرور01 ) ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ آْج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46 ،دادو،نوکنڈی 45،دالبندین ،روہری اور نوابشا ہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close