لاہور (پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے5اگست 2020سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی/ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ۔IIسالانہ2020 کے آن لائن تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈاؤن
لوڈ کی جا سکتی ہیں جبکہ الحاق شدہ کالجز کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس کالجز کے ای میل ایڈریس پر بھجوادی گئی ہیں۔ پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن امتحان دینے کے لئے ہر طالبعلم کا اپنا ای میل ایڈریس لازمی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ای میل ایڈریس فراہم کرنے والے امیدواروں کے لئے پورٹل اوپن کر دیا ہے جس میں ابھی تک پچاس فیصد سے زائد امیدوار خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔ آن لائن پورٹل 24جولائی دوپہر 12بجے تک اوپن رہے گا۔تاہم ایسے امیدوار جنہوں نے ای میل ایڈریس پنجاب یونیورسٹی کو مہیا نہیں کئے وہ آن لائن امتحان نہیں دے سکیں گے۔ جو امیدوار 19جولائی تک اپنے ای میل ایڈریس فراہم کر چکے ہیں ان کے لئے مشقی امتحان کاپورٹل اوپن کر دیا گیا ہے تاہم ایسے امیدوار جو ابھی تک اپنے ای میل ایڈریس فراہم کر رہے ہیں انہیں اگلے مرحلے میں کور کیا جائے گا اور ان سے اگلے ہفتے مشقی امتحان لئے جائیں گے۔ مشقی امتحان کیلئے ہر امیدوار 28جولائی شام 4بجے تک ایک بارکو شش کر سکتا ہے۔ مشقی اور اصلی امتحانات کے متعلق ہدایات امیدواروں کو بروز جمعرات(آج)بذریعہ ای میل بھجوا دی جائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں