لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اگست۔ستمبر2020میں منعقد ہونے والے بی اے /بی ایس سی/ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ۔IIسالانہ2020 کے آن لائن تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔امتحان کے طریقہ کار سے متعلق تمام معلومات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آن لائن امتحان
دینے والے امیدواروں کو بذریعہ ای میل ارسال کر دی جائیں گی۔ تاہم ایسے امیدواران جنہوں نے ابھی تک پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل پر اپنا ای میل ایڈریس درج نہیں کرایا انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر اپنا ای میل رجسٹرڈ کروائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں