لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے پرائیوٹ امیدواروں کے لئے ایم اے، ایم ایس سی اورایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون سالانہ امتحان 2020 کے لئے ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8جولائی تک بڑھا دی ہے۔ قبل ازیں ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جون تھی
تاہم لاک ڈاون کے باعث یہ تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں