کراچی یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹی مل کر کورونا ویکسین کی تیاری پر کام کریں گی، معاہدہ کرنے کی تیاری

کراچی(پی این آئی)کراچی یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹی مل کر کورونا ویکسین کی تیاری پر کام کریں گی، معاہدہ کرنے کی تیاری، جامعہ کراچی اور چین کی یونیورسٹی مل کر کورونا سے بچاو کی ویکسین تیار کریں گی اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں جامعہ کراچی اور چین کی جامعہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت

پر دستخط ہوجائیں گے ۔کورونا سے بچاو کی ویکسین جامعہ کراچی کےڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ میں تیار کی جائیں گی۔ یہ ویکسن چینی اور پاکستانی ماہرین مل کر تیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت کے لئے بھی رجوع کرلیا گیا ہے۔ اجازت ملتے ہی کورونا سے بچاو کی ویکسینکی تیاری پر کام شروع کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close