پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں دوسری عطائے اسناد کی تقریب

جہلم (طارق مجید کھوکھر) نوجوان کی شخصیت کو اجاگر کرنے علم اہم کردار ادا کرتا ہے، پڑھے لکھے نوجوان ملک و قوم کے لیے بہتر مستقبل ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں دوسری عطائے اسناد کی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر ممتاز انور، رؤف نواز، محمد اکرم چوہدری، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو،سٹیٹ آفیسر فیصل میاں، ہارون اقبال،محمد مبشر حسین، تبسم ریاض کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی سٹاف اور انتظامی سٹاف موجود تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا میں تسلیم کیا جانے والا ادارہ ہے آج جو آپ کو تعلیمی اسناد دی جا رہی ہیں یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پوری دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں، کامیاب ہونے والے طلبا ء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفورنے کہا کہ آج انہوں نے کہا کہ آج کا دن طلبا کے لیے اس لحاظ سے اہم ہے کہ انہوں نے اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے جس طرح اپنی تعلیمی قابلیت کو امتحان دے کر اس میں کامیاب ہوئے اور آج وہ اپنی محنت کا صلہ بڑے فخر سے حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کے والدین کے لیے بھی آج خوشی کا دن ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کے چار تعلیمی شعبوں کے 301 طلبا و طالبات میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں جبکہ یہ تقریب ہر لحاظ سے ایک پروقار تقریب تھی جس میں سیاسی،سماجی،مذہبی،تعلیمی، وکلاء کمیونٹی اور طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close