پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی کا افتتاحی سیشن

لاہور (پی این آئی) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (اعزازی) اخوت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ گفتار اور کردار میں ہم آہنگی کے بغیر لیڈرشپ پیدا نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی کے افتتاحی سیشن سے الرازی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروائس چانسلر

پروفیسر نیازا حمد، پرووائس چانسلر اورسنٹر کے پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، سینئر صحافی قیوم نظامی، حفیظ اللہ نیازی،ڈائریکٹر سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی شبیر احمد خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اچھا لیڈر وہی ہوتا ہے جو ویژن رکھے اور پھر اس کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مہارت اور علم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق، رواداری، تحمل، انصاف پسندی جیسی صفات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی طلباؤ طالبات میں تہذیب، شائستگی، خوش اخلاقی، نرم مزاجی کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے زوال کی بڑی وجہ نا امیدی یا مایوسی ہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبا ل نے کہا کہ اقدار کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں ہر شخص ایمان کا سودا کر رہا ہے جس کیلئے ہمیں علامہ اقبال، لیاقت علی خان اور الیگزینڈر جیسی شخصیات سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں قناعت پسندی کو اپنانا ہوگا۔قیوم نظامی نے سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی قائم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری قوم ’کردار کے بحران‘ کا شکار ہے اگر کردار کی بحالی ہو جائے تو پاکستان میں انقلاب آجائے گاجس کیلئے ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی، ایمانداری، انصاف پسندی، اخلاقیات اور روداری میں ہی اصل انسانیت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہترین ماحول،ذہانت اور اچھے اداروں کے ساتھ قرب و جوار کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک بھی ضروری ہے۔ ڈائریکٹر سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی شبیر احمدخان سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی کا قیام وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کے آئیڈیاکا نتیجہ ہے۔ اس موقع سنٹر فار سویلیٹی اینڈ انٹیگریٹی کے مقاصد پر مبنی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں