پنجاب یونیورسٹی،کورونا سےڈریں نہیں، احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، چیف میڈیکل آفیسر

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام یونیورسٹی کمیونٹی کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے بینرز، پوسٹرز لگانے کے ساتھ پملفٹس بھی تقسیم کئے جا

رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپری سانس کا انفکیشن اس وقت چین کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس جس کی وجہ سے ہے وہ بہت قوی ہے جس کا علاج اینٹی بائیوٹک سے ممکن نہیں۔ ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار افراد کو بار بار بخار اور لمبے عرصے تک کھانسی رہتی ہے جبکہ اس کا شکار زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالغوں کوعام طور پر بے چینی، سر درداور بنیادی طورسانس سے متعلق بیماری محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے بار بار اچھے صابن سے ہاتھ دھونے، سردی اور زکام کے مریضوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک کوڈھانپ کر رکھنااور پالتو جانوروں سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کے علاوہ کھانے کو اچھی طرح پکانا چاہیے، کسی بھی آنکھ، چہرے اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ڈاکٹر اکرم نے کہا کہ تلی اور مصالحہ دار خوراک سے پرہیز کریں اور وٹامن سی کا استعمال جاری رکھیں۔ ۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close