چترال میں موجود قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندگی کا خاتمہ کریں گے، نائب صدر ایف پی سی سی سی محمد زاہد

چترال (گل حماد فاروقی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کم پیسوں پر کاروبار ہو سکتا ہے لیکن اس کےلئے وژن کی ضرورت ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں معدنیات، ہائیڈل پاور ، ماربل،سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے

ذرائع سے تاجر بھرپور منافع کماسکتے ہیں ، اس پر توجہ دینگے ور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کےساتھ تجارت کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں نائب صدرکاچارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ تقریب میں کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبر پختونخوا۔ خواہ سرتاج احمد خان، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی قیصر خان داؤد زئی ،حاجی فضل الٰہی ، حاجی زبیر علی ، محمد عدنان جلیل سمیت خیبرپختونخوا کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبران صفدر زمان شاہ ، محمد ظاہر شاہ ، سکندر خان، ارباب محمد فاروق جان ، حاجی مہر الٰہی ، مشتاق احمد خان ، معمور خان ، احتشام حلیم ، عاطف حلیم ، شرافت علی مبارک، سلمان الٰہی ، عقیلہ سنبل ،لیاقت خان ، عمران خان ، فضل الرحمن ، شیراز اکرم باچا و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاءنے محمد زاہد شاہ اور سرتاج احمد خان کو پھولوں کے ہار پہنا کر عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پش کی اور بزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی کی بزنس کمیونٹی کےلئے شاندار خدمات انجام دینے اور صوبہ کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے پر خراج تحسین پش کیا اور ایف پی سی سی آئی عہدیداران کو صوبہ میں معاشی و تجارتی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے

حوالے سے مختلف تجاویز دینے کےساتھ ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد زاہد شاہ اور کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے تمام شرکاءکا شکریہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے ہمہ وقت اور چیمبرزکے ساتھ ملکربھرپور کوشش کا اعلان کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اکنامک زون کو فعال کرینگے ، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ ،ہائیڈل سے بجلی پیدا کرنے اورچھوٹے کاروبار اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے صوبے کے تمام چیمبرز کے سیکرٹری کو تربیت دینے اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے اضلاع کی ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر اکنامک زون کو فعال کرینگے۔ انہوں نے تمام چیمبرز کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیمبرز صدور کو ایف پی سی سی آئی کمیٹیوں کے لئے پندرہ دن کے اندر اندر ارسال کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری لایا جاسکے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد زاہد شاہ ، کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے سبکدوش نائب صدر قیصرخان داؤدزئی کو شیلڈ پیش کی اور بہترین کارکردگی دکھانے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

close