بڑی تعداد میں لوگ مسلم کانفرنس میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں، آئندہ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہو گی، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی (پی این آئی)قائد مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے اتریں گے ۔ اس وقت درپیش چیلنجز کا تقاضا ہے کہ آزادکشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہو ۔ بھرپور حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے ۔ آنے والے وقت میں قد

آور شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل ہونگی ۔ ن لیگ کی طرف سے کی جانے والی سیاسی، انتظامی و انتقامی خرابیوں کو درست کریں گے ۔قائد مسلم کانفرنس ، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان، ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی، ڈپٹی چیف آرگنائزر افتخار رشید چغتائی، صدر پونچھ ڈویژن میجر (ر) نصراللہ خان، مرکزی صدر یوتھ ونگ سردار واجد بن عارف ، چیئرمین سفارتی امور ونگ سردار عفان علی خان نے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقات کی ۔ جس میں آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع پر سردار عتیق نے کہا کہ آئندہ آزادکشمیر کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں ۔ پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ مسلم کانفرنس سے کشمیریوں کی امیدیں وابستہ ہیں ۔ مسلم کانفرنس تیزی سے سیاسی قوت کی طرف رواں دواں ہے ۔ آنے والے وقت میں آزادکشمیر بھر سے قدآور شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل ہونگی ۔ بڑی تعداد میں لوگ جماعت میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ آزادکشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہوگی ۔ اور موجودہ وقت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ کشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہو ۔ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں

مکمل ناکام رہی اب وقت آپہنچا ہے کہ ن لیگ کی سیاسی و انتقامی خرابیوں کو ٹھیک کیا جائے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں کنونشنز کے ذریعے بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ کرونا کے پیش نظر کچھ پروگرامات ملتوی کردیئے تھے جلد رہ جانے والے پروگرامات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہو گا ۔۔۔۔

close