تجارتی مراکز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں: اجمل بلوچ حکومت قانون کرایہ داری ترمیمی بل سینیٹ سے جلد پاس کروائے: راجہ جاوید، راج عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دار الحکومت کے تجارتی مراکز میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں ۔بیشتر مارکیٹیں پارکنگ پلازوں ،سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ۔جس کی وجہ سے مراکز میں کار چوری، موبائل چھیننے اور دکانوں

میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔جی نائن مرکز کا شمار اسلام آباد کے اہم تجارتی مراکز میں ہوتا ہے لہذا س سی ڈی اے اس کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کرے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران جی نائن مرکز کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر راجہ جاوید اقبال ،چیئرمین راج محمد عباسی ،جنرل سیکرٹری پیر نعیم عباسی ،سنیئر نائب صدر حاجی ظفر اقبال ،نائب صدر شاہد عباسی ،سرپرست فاروق مغل،سنیئر وائس سرپرست راجہ اسد عباسی،چیئرمین مجلس عاملہ ملک سجاول،وائس چیئرمین ظفر محمود عباسی ،سنیئر وائس چیئرمین راجہ پرویز ،نائب صدر انعم سعید،امیر نواز خان ،شیخ عالمگیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید فیاض حسین شاہ ،فنانس سیکرٹری مبارک مغل،رابطہ سیکرٹری ملک معسود اختر،پریس سیکرٹری شیخ ریاض احمد ،جوائنٹ سیکرٹری احتشام الحق نے حلف اٹھایا ۔صدر راجہ جاوید اقبال اور چیئرمین راج عباسی نے کہا کہ حکومت قانون کرایہ داری ترمیمی بل سینیٹ سے جلد پاس کروائے،کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں اس قانون کے نفاذ سے تاجروں کو کچھ ریلیف ملے گا اور مسائل میں کمی آئے گی ۔جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اور نائب صدر شاہد عباسی نے کہا کہ ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس کے غیر قانونی نوٹس واپس لئے جائیںوزیر اعظم نےرواں سا ل کے شروع میں تمام ٹریڈ لائسنس ختم کرنے کا اعلان کیا تھامگر اب ڈی ایم اے اور سی ڈی اے نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی بجائے تاجروں کو ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس کے نوٹس اور چالان بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

close