غیر معمولی حالات میں ٹیکس گوشواروں کی تاریخ نہ بڑھانا تاجر دشمنی ہے۔ اجمل بلوچ کاروبار لاک ڈاؤن کا شکار ہیں ایف بی آر تاجر کشی بند کرے۔ خالد چوہدری، آفتاب گجر

اسلام آباد(پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری، جی الیون کے صدر آفتاب گجر، جی ٹین کے صدر چوہدری ظفر اقبال، احمد خان، راجہ جاوید اقبال، فرحان خان، چوہدری عبدالغفار، راجہ خرم نیاز، یوسف راجپوت، راجہ عماد بن عارف، سید

الطاف حسین شاہ اور عتیق جنجوعہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور ٹائمنگ کی کمی کی وجہ سے کاروبار تنزلی کا شکار ہیں۔ تاجروں کو ملازمین کی تنخواہیں اور دکانوں کے کرایہ کی ادائیگی کا مسئلہ ہے ایسی صورت میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ نہ کرکے سخت زیادتی کی ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ صورتحال کا نوٹس لیں اور ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ 31 جنوری تک بڑھانے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 80 لاکھ واپڈا کے بجلی کے کمرشل کنیکشن ہیں جو کہ انکم ٹیکس ایڈوانس جمع کرواتے ہیں ان کا ریکارڈ بجلی کمپنیوں کے پاس موجود ہے ایف بی آر تمام کمرشل کنکشن ہولڈرز کو این ٹی این الاٹ کرے اور ان کو گوشوارے جمع کروانے کے لئے ریگولرائز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کے گوشوارے انکوائری کے لئے سلیکٹ کرنے کے بجائے من و عن تسلیم کیے جائیں گے جبکہ تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ایف بی آر نے دوبارہ بھیجا تنگ کرنا شروع کیا جائے گا ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ نہ کیا تو شاید آئندہ گوشواروں کی تعداد میں کمی آجائے اور حکومتی محاصل میں بھی کمی ہو سکتی ہے

سرکاری اسکول کی عمارت میں رقص کی محفل کا انکشاف، پولیس اہلکار منتظم تھے، رقاصہ پر نوٹ نچھاور کیے گئے ،

نوابشاہ(این این آئی) سندھ پولیس کے اہلکاروں نے سرکاری اسکول میں غیر اخلاقی پروگرام کا انعقاد کیا جس پر قانون حرکت میں آگیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ میں قائم سرکاری اسکول کی بندش کا پولیس اہلکاروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں رقص کی محفل کا انعقاد کیا۔محفل میں خاتون رقاصہ کو مدعو کیا گیا جنہوں نے جب گانوں پر ڈانس کیا تو تقریب میں موجود لوگوں نے ان پر نوٹ نچھاور کیے۔انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں تین پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو اس تقریب کے متنظمین بھی بتائے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکول کو غیراخلاقی سرگرمی کے لیے استعمال کیا۔ویڈیو میں نظر آنے والے سادہ لباس اہلکار رقاصہ پر نوٹوں کی بارش کرتے نظر آرہے ہیں۔غیراخلاقی سرگرمی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نوابشاہ نے نوٹس لیا اور تین اہلکاروں کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔۔۔۔

close