اسلام آباد( پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد محمود چوہدری، بلیوایریا کے صدر یوسف راجپوت، جناح سپر مارکیٹ کے صدر ملک ربنواز، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، چوہدری شفیق آفتاب گجرات خان عباسی ظفر اقبال گجر چوہدری عرفان
اور چودھری عبدالغفار نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے تاجروں کو مایوس کیا ہے گزشتہ 3 ماہ میں کاروبار عملاً تباہ ہو چکے ہیں، ابھی پھر دوبارہ لاک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے نوبت فاقہ کشی کی طرف جارہی ہے بجلی گیس ے بل اور دکانوں کے کرایہ ادا کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔ایسی صورت میں تاجر ٹیکس کہاں سے ادا کریں گے انہوں نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اپیل کی کہ وہ انکم ٹیکس آڈٹ کیس من و عن تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔ چھوٹے تاجروں کے لیے اسٹیٹ بینک بلا سود قرضے فراہم کرے جبکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے ذریعے دکانوں کے تین ماہ کے کرائے معاف کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر مشکل حالات سے گزر رہا ہے جی ڈی پی منفی ہو گیا ہے، ساٹھ سال بعد پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے۔ ابھی حالات دوبارہ خراب ہو رہے ہیں ایسے میں حکومت چھوٹے تاجروں کے لیے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کرے اور اس سلسلے میں تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے اطلاق کے سے پرہیز کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں