بریڈ فورڈ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی کی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ناز شاہ سے ملاقات

بریڈفورڈ (پی آئی ڈی) ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی کی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ناز شاہ سے ملاقات۔ آزادکشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے، مقبوضہ کشمیر کے خواتین کے آواز کو برطانیہ سمیت عالمی سطح پر موثر انداز […]

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات ، وزیراعظم آزادکشمیر نےکشمیری عوام کی ترقی کے لیےتعاون پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران آزادجموں و کشمیر سے متعلق اہم مالیاتی امور اور عوامی بہبود کے منصوبوں اور سکیموں پر تبادلہ […]

مسئلہ کشمیر کی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بدل چکی ہے اور اب بیانیہ کی جنگ جاری ہے جس میں […]

ضلع مظفرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں ہماری پوزیشن اچھی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کاتحریک انصاف کے منتخب ممبران ضلع کونسل سے خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پارٹی سپریم ہوتی ہے پارٹی ڈسپلن اور پارٹی آئین پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ہر پارٹی کا اپنا […]

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات آخری مرحلہ، بلدیاتی اداروں کی سربراہی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 278 یونین کونسلوں 10 ضلع کونسلوں 14 میونسپل کارپوریشنوں 12 ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور 5 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر 2 مارچ کو […]

آزاد کشمیر، بلدیاتی عہدیداروں کے انتخاب کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کرد ی ۔چیئرمین، وائس چیئرمین،میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی آج دن ایک بجے تک جمع کروائے […]

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی باغ کی سینیٹ کا اجلاس، بجٹ کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیرو چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کی سینٹ کا انیسواں اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پروویمن یونیورسٹی آف آزاد […]

آزاد کشمیر، سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے لیے نجی تعلیمی ادارے قائم کرنے اور نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پابندی عائد کر دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر نے محکمہ کے آفیسران و اہلکاران کی جانب سے ذاتی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے قیام اور کالج اوقات کار میں کالج اساتذہ کی جانب سے پرائیویٹ کالجز میں تدریس پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ ہائرایجوکیشن کی […]

مظفرآباد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دائرہ کار سدھنوتی، باغ ،راولاکوٹ اور چکسواری تک بڑھایا جائے، وزیر اعظم تنویر الیاس کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ خواتین معاشی طور پر خودمختار بن کر ریاست کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔حکومت نے کامیاب خواتین پروگرام شروع […]

مسلم لیگ ن نے سید سکندر گیلانی کو میئر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کا امیدوار نامزد کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے مئیر کیلئے سید سکندر گیلانی کو امیدوار نامزد کردیاہے۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین،وائس چیئرمین،مئیر اور ڈپٹی کے […]

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی عہدیداروں کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی اور دس روز کیلئے انتخابی عمل ملتوی کرنے سے انکار کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے مئیر ڈپٹی مئیر،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی اور دس روز کیلئے انتخابی عمل ملتوی کرنے سے انکار کردیا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کے […]