آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں چیڑی کوٹ سیکٹر کے گاؤں پولس پوٹی سب سیکٹر کے مقام پر پاک فوج، لائیو سٹاک اور ادارہ ڈیری ڈویلپمنٹ ہجیرہ کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں چیڑی کوٹ سیکٹر کے گاوں پولس پوٹی سب سیکٹر کے مقام پر پاک فوج، لائیو سٹاک اور ادارہ ڈیری ڈویلپمنٹ ہجیرہ کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے جانوروں کا چیک اپ کیا۔ مقامی علاقے کے لوگوں اور لائیوسٹاک کے مالکان کو جانوروں کی صحت،جانوروں کی روز مرہ کی خوراک اور جانوروں کی مختلف قسم کی بیماریوں کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔

مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسرنے فری وٹنری میڈیکل کیمپ کی ٹیم کو تمام تر معاونت فراہم کی۔ پنجال درہ کے مقام پر لگایا جانے والا کیمپ 17 مارچ کو صبح نو بجے شروع ہو کر شام تین بجے تک جاری رہا۔ فری وٹنری میڈیکل کیمپ میں لوگوں نے جانوروں کی بڑی تعداد کا چیک اپ کروایا اور ڈاکٹرز کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ وٹنری میڈیکل کیمپ میں 1615 جانوروں کا چیک کیاگیا۔ جس میں 151 گائے، 151 بھینسے،225 بھیڑ، 473 بکریاں، 511 پرندے، 64 گدھے اور 43 کتے شامل ہیں۔ عوام علاقہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری وٹنری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاکستان فوج ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔

close